سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے خون کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیںگے، رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی

کوئٹہ ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے خون کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیںگے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک شرپسند عناصر سے جنگ جاری رکھی جائے گی، …

کوئٹہ ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے خون کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیںگے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک شرپسند عناصر سے جنگ جاری رکھی جائے گی، دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں، پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو مل کر سیکورٹی فورسز کا ساتھ دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم ہیروز کی شہادتیں ہمارے لیے پیغام چھوڑ کر گئے ہیں کہ ہم دہشت گردی سے پاک اور تعلیم یافتہ پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں تاکہ وطن عزیز کو دہشت گردی اور لاقانونیت کی عنفریت سے نجات دلا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال بعد بھی سانحہ اے پی ایس پشاور کے ناقابل برداشت درد کی موجودگی کوظاہر کرتا ہے پاکستان تحریک انصاف کو ا±ن خاندانوں پرفخرہے جنہوں نے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا۔ بلوچستان کے عوام ا±ن غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور تاریخ میں آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم طلباءوطالبات اور اساتذہ کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔