سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش واقعہ ہے اور آج بھی ہمارے دلوں کے زخم تازہ ہیں‘ پاکستانی قوم ان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے‘ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سانحہ اے پی ایس کے متاثر ہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش واقعہ ہے اور آج بھی ہمارے دلوں کے زخم تازہ ہیں‘ پاکستانی قوم ان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سانحہ اے پی ایس کے متاثر ہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش واقعہ ہے اور آج بھی ہمارے دلوں کے زخم تازہ ہیں‘ پاکستانی قوم ان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی پانچویں برسی کے موقع پر شہدا کے والدین کے نام تعزیتی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ موثر اقدامات کے ذریعے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔ پاکستان دہشت گردی کی ہر طرح سے مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دیں اور اقوام عالم پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو تسلیم کرے۔