سانحہ موٹر وے میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں ، پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سانحہ موٹر وے میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کے متعلق پولیس کے اعلیٰ افسر کا غیر ذمہ دارانہ بیان قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سانحہ موٹر وے میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کے متعلق پولیس کے اعلیٰ افسر کا غیر ذمہ دارانہ بیان قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس موٹر وے پر سفر کرنے والے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی ذمہ دار ہے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مجرموں کی گرفتاری کے لئے وزیر اعلیٰ کی زیر نگرانی تحقیقات جاری ہیں جنہوں نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے دستیاب تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ وسلامتی حکومت اور پولیس کا فرض ہے۔

مزید خبریں