سبزی خور لوگ ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں،طبی ماہرین

ہیلنسکی ۔ 24 اپریل (اے پی پی) فن لینڈ کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سبزی خور لوگ ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں۔یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ کے شعبہ طب کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق جہاں گوشت خوری ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتی ہے وہاں سبزی خور لوگ ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں، سبزی میں پائے جانے والے پروٹین،وٹامن اور نمکیات سے خون …

ہیلنسکی ۔ 24 اپریل (اے پی پی) فن لینڈ کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سبزی خور لوگ ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں۔یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ کے شعبہ طب کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق جہاں گوشت خوری ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتی ہے وہاں سبزی خور لوگ ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں، سبزی میں پائے جانے والے پروٹین،وٹامن اور نمکیات سے خون میں شکر کی سطح برقرار رہتی ہے اور ذیابیطس سے بچاو میںبھی تحفظ فراہم ہوتا ہے ۔ماہرین نے مشورہ دیاہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی اور دالوں کا استعمال ضرور کرنا چاہیئے تاکہ ذیابیطس اور دیگر مہلک امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply