سبز معیشت کے ذریعے قدرتی آفات سے بچا جا سکتا ہے، ماحول کو صاف رکھنے اور بارشوں کے تسلسل کےلئے درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں، رانا اسد امین

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے کہا ہے کہ ہمیں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کےلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے، ماحول کو صاف رکھنے اور بارشوں کے تسلسل کےلئے درخت بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آڈیٹر جنرل کے دفتر میں درخت لگانے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے کہا ہے کہ ہمیں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کےلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے، ماحول کو صاف رکھنے اور بارشوں کے تسلسل کےلئے درخت بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آڈیٹر جنرل کے دفتر میں درخت لگانے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ درخت ہمارا قومی اثاثہ ہیں اس لئے ان کا تحفظ ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کےلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگا دینا کافی نہیں بلکہ ان کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو بہتر بناتے ہیں بلکہ ملکی معیشت میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔

Leave a Reply