سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی بحالی کے بعد عوام کی آمد ورفت میں آسانی کے ساتھ خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہو گا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

سبی ۔ 14دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی بحالی کے بعد عوام کی آمد ورفت میں آسانی کے ساتھ خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہو گا،نیشنل لاجسٹک سیل کے ماہر و تجربہ کار انجینئرز کے زیر نگرانی سیکشن کی بحالی کاکام اپریل2018تک تکمیل تک پہنچ جائے گا،سبی ریلوئے اسٹیشن کاشمارملک کے جدید ترین ریلوئے اسٹیشن میں ہوگا،بلوچستان کی …

سبی ۔ 14دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی بحالی کے بعد عوام کی آمد ورفت میں آسانی کے ساتھ خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہو گا،نیشنل لاجسٹک سیل کے ماہر و تجربہ کار انجینئرز کے زیر نگرانی سیکشن کی بحالی کاکام اپریل2018تک تکمیل تک پہنچ جائے گا،سبی ریلوئے اسٹیشن کاشمارملک کے جدید ترین ریلوئے اسٹیشن میں ہوگا،بلوچستان کی ترقی کے دشمن رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان کے دشمن ملک سے رقم لیکر بلوچستان میں تخریب کاری کرنے والے بیرون ممالک میں آسائش کی زندگی گزار رہے ہیں،بلوچستان کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق کی بجائے قلم دینا چاہتے ہیں،سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کے ساتھ شاہراہ بھی جلد تعمیر کی جائےگی،مستحکم پاکستان کے لیے پرامن بلوچستان ناگزیر ہے ،قیام امن کے لیے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں قابل ستائش ہیںموجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پورا کرئے گی، ریلوئے کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے تاکہ عوام براہ راست استعفادہ حاصل کرسکیں،ان خیالات اظہار انہوں نے سبی ہرنائی ریلوئے اسٹیشن کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں کیا

Leave a Reply