ستمبر کے دوران بنگلہ دیش کی برآمدات میں 9.8 فیصد کمی

ڈھاکہ ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ ستمبر کے دوران اس کی برآمدات میں 9.8 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ طلب میں کمی ہے۔ایکسپورٹ پروموشن بیورو کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران ملکی برآمدات کی مالیت 2 ارب ڈالر رہی جو ستمبر 2016 ء کی نسبت 9.8 فیصد اور سرکاری ہدف سے 27 فیصد کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں ملکی مصنوعات کی کم برآمد کے باوجود جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کی مجموعی برآمدات 2016 ءکے اسی عرصے کی نسبت 7 فیصد اضافے کے ساتھ 8.7 ارب ڈالر رہیں ۔