اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ستمبر2020 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں38.37فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020میں درآمدات کا حجم26.3ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اگست2020کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات کا حجم 19ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اگست 2020کے مقابلہ میں ستمبر2020کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات کے حجم میں …
ستمبر2020 میں بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں38.37فیصد اضافہ،پی بی ایس

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ستمبر2020 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں38.37فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020میں درآمدات کا حجم26.3ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اگست2020کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات کا حجم 19ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اگست 2020کے مقابلہ میں ستمبر2020کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات کے حجم میں 7.3 ارب روپے یعنی 38فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








