سخت سردی میں برف پوش پہاڑوں پر فرائض سرانجام دینے والے پولیو ورکرز کی وزیراعظم آفس آمد

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) انسداد پولیو کیلئے اور سخت سردی میں برف پوش پہاڑوں پر فرائض سرانجام دینے والے پولیو ورکرز کی بدھ کو وزیراعظم آفس آمد پر وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطاءنے پولیو ورکرز کو خوش آمدید کہا۔ عرفان اللہ کی برف کے پہاڑوں میں جاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ وزیراعظم آفس میں پولیو ورکر کے اعزاز میں …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) انسداد پولیو کیلئے اور سخت سردی میں برف پوش پہاڑوں پر فرائض سرانجام دینے والے پولیو ورکرز کی بدھ کو وزیراعظم آفس آمد پر وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطاءنے پولیو ورکرز کو خوش آمدید کہا۔ عرفان اللہ کی برف کے پہاڑوں میں جاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ وزیراعظم آفس میں پولیو ورکر کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر فوکل پرسن بابر بن عطاءنے کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، پولیو ورکر کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکر کی ہمت اور بہادری سے جلد پاکستان پولیو سے پاک ملک بن جائے گا۔ بابر بن عطاءنے کہا کہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کےلئے کوشش جاری رہے گی۔ پولیو ورکر عرفان اﷲ نے کہا کہ پولیو ورکرز کو اپنے کام پر فخر کرناچاہئے۔