سرتاج عزیز کا سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب

توانائی بحران کے خاتمے کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کو ہے، اگلے مرحلے میں نظام اور اس میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گے، سرتاج عزیز کا سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ جدےد ٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی اور توانائی کی ضروریات کا درست اندازہ لگانے میں مدد مل رہی …

توانائی بحران کے خاتمے کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کو ہے، اگلے مرحلے میں نظام اور اس میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گے، سرتاج عزیز کا سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ جدےد ٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی اور توانائی کی ضروریات کا درست اندازہ لگانے میں مدد مل رہی ہے، بجلی اور توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت مربوط توانائی کے نظام پر توجہ دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ بارہویں پنج سالہ ترقیاتی منصوبے پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے، بارہویں پنج سالہ منصوبے میں بجلی اور توانائی کے نظام اور انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے اہم اقدامات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کو ہے، اگلے مرحلے میں نظام اور اس میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔وہ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں 53.6 ارب روپے کی لاگت کے چوبیس منصوبے منظور جبکہ اجلاس میں 27.1 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے ایکنک کو حتمی منظوری کے لیے بھجوادئے گئے۔توانائی سے متعلق 18.8 ارب روپے ، آبی وسائل سے متعلق 1186 ملین روپے کے منصوبے شامل ہیں ۔

Leave a Reply