سردار ایاز صادق کی بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیرِاعظم طارق رحمان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیرِاعظم طارق رحمان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ طارق رحمان کا بنگلہ دیش کا وزیراعظم منتخب ہونا اچھا شگون ہے ان کی قیادت میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین رابطوں کو فروغ …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیرِاعظم طارق رحمان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ طارق رحمان کا بنگلہ دیش کا وزیراعظم منتخب ہونا اچھا شگون ہے ان کی قیادت میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا اور تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش ترقی، خوشحالی اور استحکام کی نئی منازل طے کرے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط موجود ہیں۔دونوں ممالک کو باہمی تعاون اور پارلیمانی روابط کے فروغ سے مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب وزیرِاعظم طارق رحمان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی۔