اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز 0-3 سے جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کرنے پر چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارکباد دی اورقومی کرکٹ …
سردار ایاز صادق کی قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز 0-3 سے جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کرنے پر چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارکباد دی اورقومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا،قومی ٹیم نے بہترین نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے ساتھ کھیل پیش کیا ہے، محمد نواز نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں تین صفر کی جیت قومی کرکٹ ٹیم کی محنت، لگن اور بہترین حکمتِ عملی کا ثبوت ہے،
قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پوری قوم کیلئے فخر کا باعث ہے،قومی کرکٹ ٹیم بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہےاوردنیا کی کسی بھی ٹیم سے جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتی رہے گی۔







