اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سردار علی شاہ نواز اور ان کے والد محترم سردار شاہنواز خان مرحوم نے میرے ساتھ ملکر ناروے میں مسئلہ کشمیر پرجارحانہ قدم اٹھایا اور اگر چہ اس وقت وہاں مشکل حالات تھے لیکن پھر بھی ان کی کوششوں کی وجہ سے ناروے نے مسئلہ کشمیر …
سردار علی شاہ نواز اور ان کے والد سردار شاہنواز خان مرحوم نے میرے ساتھ مل کر ناروے میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جارحانہ قدم اٹھایا ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سردار علی شاہ نواز اور ان کے والد محترم سردار شاہنواز خان مرحوم نے میرے ساتھ ملکر ناروے میں مسئلہ کشمیر پرجارحانہ قدم اٹھایا اور اگر چہ اس وقت وہاں مشکل حالات تھے لیکن پھر بھی ان کی کوششوں کی وجہ سے ناروے نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ۔ان کے والد کے ساتھ میرا پرانا تعلق رہا اور ہم اکٹھے کشمیر پر کام کرتے رہے۔جب میں نے مسئلہ کشمیر پر مہم جوٸی کا آغاز کیا تو انہی کی کوششوں کی وجہ سے ناروے کی پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔گذشتہ سال واشنگٹن میں امریکی صدر کے سالانہ ناشتے پر ہم اکٹھے تھے اوراور اس موقع پر سردار علی شاہ نواز نے میری واشنگٹن میں چند اہم ملاقاتیں بھی کروائیں۔آج ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ان کے والد محترم کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گےاور اسی طرح گزشتہ سال پانچ اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے اور 370 کو ختم کیا۔ہم عالمی سطح پر اس کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔کیونکہ بعض وجوہات کی بنیاد پر ہم اسکے خلاف صحیح طرح سے آواز نہیں اٹھا سکے۔ اس میں کرونا اور برطانیہ میں بریکسٹ جیسی وجوہات کی بناپرہم اسکے خلاف صحیح طرح سے آوازنہیں اٹھا سکے لیکن اب ہم بیرون ملک کشمیریوں کی مدد سے اسے بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اٹھائیں گے اور بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لے آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد پریس کلب میں سردار علی شاہ نواز خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کشمیری سینکڈے نیوین کونسل کے والد محترم سردار شاہنواز خان کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جبکہ بھارت پہلے بھی دفاعی پوزیشن پر ہے کیونکہ پوری دنیا میں بھارت کے اقدامات کی مذمت کی جا رہی ہے۔جس سے بھارت بند گلی میں داخل ہو چکا ہے۔ امریکہ میں کانگریس مین اراکین پارلیمنٹ سمیت پوری دنیا میں بھارتی اقدامات کے خلاف آواز بلند کی ہے۔اب ہم پوری دنیا میں کشمیری ڈائیسپورا کی مدد سے مظاہرے اوراحتجاج کرکے مسئلہ کشمیر کواجاگر کریں گے۔اس موقع پر تقریب سے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے علاوہ پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار ارشاد محمود,سردار علی شاہ نواز,اسلام آباد پریس کلب کے صدر شکیل انجم,پی ٹی آئی کشمیر کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان,سینئربھارتی صحافی ہرمیت سنگھ,پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکریٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھوراور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔








