اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان نے منگل کو سرسید احمد خان کے 200ویں یوم پیدائش پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد سرسید احمد خان کی تعلیمی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن مہمان خصوصی تھے جبکہ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، سرسید احمد خان کے پڑ …
سرسید احمد خان نے برصغیر میں تعلیمی مقاصد کے فروغ کی داغ بیل ڈالی، وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان نے منگل کو سرسید احمد خان کے 200ویں یوم پیدائش پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد سرسید احمد خان کی تعلیمی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن مہمان خصوصی تھے جبکہ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، سرسید احمد خان کے پڑ پڑپوتے سیّد احمد مسعود اور پڑ نواسے سید اسد اﷲ مسعود، سندھ مدرسة الاسلام کے وائس چانسلر ڈاکٹر شیخ محمد علی اور دیگر ماہرین تعلیم کے علاوہ طلباءکی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ انجینئر بلیغ الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرسید احمد خان نے مسلمانانِ برصغیر میں جدید سائنسی تعلیم کی اہمیت کے حوالہ سے آگاہی بیدار کی اور ساتھ ہی مسلمانوں کے احوال کے ترجمانی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ سرسید احمد خان نے برصغیر میں تعلیمی مقاصد کے فروغ کی داغ بیل ڈالی اور آج اسی کا ثمر ہے کہ پاکستان میں جامعات کی تعداد 188 تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے سرسید احمد خان کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غربت جرائم کو جنم دیتی ہے جبکہ اِن دونوں مسائل کا حل علم پر مبنی معیشت میں مضمر ہے۔








