سرفراز احمد پہلی دفعہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کرکٹ میچ میں کپتانی کریں گے

لاہور۔6 جون (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پہلی دفعہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کرکٹ میچ میں کپتانی کریں گے اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف کپتانی کرنے والے پاکستان کے پندرھویں کپتان ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والے ون ڈے میچز میں، عمران خان، عامر سہیل، محمد یوسف، راشد لطیف، سعید انور اور یونس خان ناکام کپتان ثابت …

لاہور۔6 جون (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پہلی دفعہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کرکٹ میچ میں کپتانی کریں گے اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف کپتانی کرنے والے پاکستان کے پندرھویں کپتان ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والے ون ڈے میچز میں، عمران خان، عامر سہیل، محمد یوسف، راشد لطیف، سعید انور اور یونس خان ناکام کپتان ثابت ہوئے، ان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کوئی ون ڈے میچ نہیں جیت سکی۔ سلیم ملک جنوبی افریقہ کے خلاف کامیاب کپتان ثابت ہوئے ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے ساتھ 7 ون ڈے کھیلے جس میں چار میں کامیابی حاصل کی اور تین میں اسے شکست ہوئی۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم نے 15ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی اور 9 میں شکست ہوئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply