کورٹینا۔20فروری (اے پی پی):امریکا کی نامور فگر سکیٹر الیسا لیو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے مقابلوں میں اولمپک طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا اور یوں عالمی اعزاز کے بعد اولمپک اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ بی بی سی کے مطابق فری سکیٹ سے قبل وہ مختصر پروگرام میں چند غلطیوں کے باعث تیسرے نمبر پر تھیں، تاہم فیصلہ کن مرحلے میں سنہری لباس میں ملبوس امریکا کی …
سرمائی اولمپکس2026،امریکاکی الیسا لیو نے خواتین فگر سکیٹنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا

مزید خبریں
کورٹینا۔20فروری (اے پی پی):امریکا کی نامور فگر سکیٹر الیسا لیو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے مقابلوں میں اولمپک طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا اور یوں عالمی اعزاز کے بعد اولمپک اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ بی بی سی کے مطابق فری سکیٹ سے قبل وہ مختصر پروگرام میں چند غلطیوں کے باعث تیسرے نمبر پر تھیں، تاہم فیصلہ کن مرحلے میں سنہری لباس میں ملبوس امریکا کی نامور فگر سکیٹر الیسا لیو نے یادگار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 150.20 پوائنٹس حاصل کیے اور مجموعی طور پر 226.79 سکور کے ساتھ سرفہرست رہیں۔
جاپان کی کاؤری ساکاموتو، جنہیں الیسا لیو نے گزشتہ برس عالمی اعزاز کی دوڑ میں بھی پیچھے چھوڑدیاتھا، چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں، جبکہ 17 سالہ جاپانی سکیٹر ایمی ناکائی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ جاپان ہی کی مونے چیبا چوتھے نمبر پر رہیں۔20 سالہ امریکا کی نامور فگر سکیٹر الیسا لیو 2002 کے بعد خواتین فگر سکیٹنگ میں اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی امریکی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز سارہ ہیوز نے حاصل کیا تھا۔
مزید برآں 2006 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی خاتون نے اس ایونٹ میں تمغہ جیتا ہے، آخری بار ساشا کوہن نے کامیابی سمیٹی تھی۔واضح رہے کہ فگر سکیٹر الیسا لیو نے 2022 بیجنگ اولمپکس میں تمغہ نہ جیتنے کے بعد 16 برس کی عمر میں کھیل چھوڑ دیا تھا، تاہم انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اولمپک تاریخ میں اپنا نام رقم کر دیا۔








