سرمایہ کاری بورڈ کا پالیسی ونگ کاروباری آسانیوں کے فراہمی اور ایس ایم ایز کے شعبہ کی تیز تر ترقی کے لئے جامع اقدامات کررہا ہے، وفاقی حکومت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کا پالیسی ونگ پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانے، کاروباری آسانیوں کے فراہمی اور ایس ایم ایز کے شعبہ کی تیز تر ترقی کے لئے جامع اقدامات کررہا ہے۔وفاقی حکومت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق بی او آئی سرمایہ کاری کے قوانین میں بہتری کیلئے عالمی بینک ، وفاقی و صوبائی حکومتوں، متعلقہ وزارتوں اور …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کا پالیسی ونگ پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانے، کاروباری آسانیوں کے فراہمی اور ایس ایم ایز کے شعبہ کی تیز تر ترقی کے لئے جامع اقدامات کررہا ہے۔وفاقی حکومت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق بی او آئی سرمایہ کاری کے قوانین میں بہتری کیلئے عالمی بینک ، وفاقی و صوبائی حکومتوں، متعلقہ وزارتوں اور دیگر شراکتداروں کے اشتراک سے اقدامات کررہا ہے۔ اس حوالے سے سرمایہ کاری کے فروغ کی حکمت عملی 2020-24ء مرتب کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ نے دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے کی روشنی میں شراکت داروں کی مشاورت سے بی آئی ٹی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے جو منظوری کیلئے جلد ہی وفاقی کابینہ کو پیش کردی جائے گی۔

مزید خبریں