سرمایہ کاری بورڈ کی ملک میں تین سال کے دوران 24 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ نے آئندہ تین سال کے دوران ملک میں 24 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ایف ڈی آئی میں اضافہ کے منصوبہ کا بنیادی مقصد صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ درآمدات میں کیم کے نتیجے میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت بھی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ نے آئندہ تین سال کے دوران ملک میں 24 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ایف ڈی آئی میں اضافہ کے منصوبہ کا بنیادی مقصد صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ درآمدات میں کیم کے نتیجے میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت بھی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے ملک کے چاروں صوبوں سمیت دیگر مخصوص علاقوں میں 9 خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جا رہے ہیں جہاں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات کی پیش کش کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply