اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کی ویب سائٹ پر ”پاکستان میں ہاﺅسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع“ پورٹل لانچ کر دیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جو پورٹل لانچ کیا گیا ہے اس کا مقصد کم لاگت والے گھروں کی تعمیر کے حوالہ سے دلچسپی رکھنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی …
سرمایہ کاری بورڈ کی ویب سائٹ پر ”پاکستان میں ہاﺅسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع“ پورٹل لانچ کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کی ویب سائٹ پر ”پاکستان میں ہاﺅسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع“ پورٹل لانچ کر دیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جو پورٹل لانچ کیا گیا ہے اس کا مقصد کم لاگت والے گھروں کی تعمیر کے حوالہ سے دلچسپی رکھنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی سہولت اور انہیں تمام تر سہولیات مو¿ثر طریقہ سے ایک ہی جگہ پر فراہم کرنا ہے۔ اس حوالہ سے ایک سادہ تقریب منعقد کی گئی جس میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین عاطف آر بخاری، نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (این پی ایچ ڈی اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انوار علی حیدر، سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اپنے استقبالی خطاب میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری نے این پی ایچ ڈی اے کے چیئرمین کا خصوصی تقریب میں شرکت پر استقبال اور خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے لینڈ پارک منصوبہ کے حوالہ سے پورٹل کا اجراءخوش آئند ہے۔ انہوں نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سرمایہ کاری بورڈ کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے دونوں اداروں کے قریب تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور این پی ایچ ڈی اے کی ضروریات کے مطابق پورٹل کی تیاری میں مدد ملی ہے۔ بی او آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل مکرم جاہ انصاری نے اس موقع پر پورٹل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ دلچسپی رکھنے والے کاروباری افراد کی مطلوبہ معلومات کے حصول اور بغیر کسی مسئلہ کے رجسٹریشن کے عمل میں آسانی کے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پورٹل سے تمام غیر ملکی سرمایہ سرمایہ کاروں کو وفاق اور صوبائی سطح پر حکومت کے تمام متعلقہ اداروں تک رسائی حاصل ہو گی۔ مزید برآں غیر ملکی سرمایہ کارروں کے ویزہ اور دیگر ضرویات کیلئے سرمایہ کاری بورڈ، وزارت داخلہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو تک رسائی حاصل ہو گی جس سے انہیں ویزہ کے حصول، کمپنی کی رجسٹریشن، سرمایہ کاری کے قوانین اور ٹیکسز وغیرہ کے حوالہ سے معلومات اور معاونت دستیاب ہو گی۔ مزید برآں سرمایہ کاروں کو مختلف سرٹیفکیٹس کے حصول کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی بھی معاونت حاصل ہو گی جس سے سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔








