لاہور۔14 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا بے پناہ شکر ادا کرتے ہیں کہ رب کائنات کی خصوصی عنایت سے مجھے نئی زندگی ملی ہے‘ وہی ہے جوزندگی اور موت کے فیصلے کرتا ہے‘ وہی ہے جو انسانوں کی تدبیروں کو ناکام کرتا ہے‘ یہ ویڈیو پیغام وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پیر کے روز سروسز ہسپتال لاہور سے …
سروسز ہسپتال سے ڈسچارج ہونے سے قبل وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ویڈیو پیغام

مزید خبریں
لاہور۔14 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا بے پناہ شکر ادا کرتے ہیں کہ رب کائنات کی خصوصی عنایت سے مجھے نئی زندگی ملی ہے‘ وہی ہے جوزندگی اور موت کے فیصلے کرتا ہے‘ وہی ہے جو انسانوں کی تدبیروں کو ناکام کرتا ہے‘ یہ ویڈیو پیغام وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پیر کے روز سروسز ہسپتال لاہور سے ڈسچارج ہونے سے قبل جاری کیا‘ اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ میں اہل پاکستان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوں ‘گلگت سے لیکر گوادر تک پورے ملک سے ماﺅں‘بہنوں‘بیٹیوں‘بھائیوں اور نوجوانوں نے میری طرف دعاﺅں اور محبتوں کے جو گلدستے بھیجے‘وہ میری زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں‘میں ان کے نقش کبھی مٹا نہیں سکوں گا‘ خاص طور پرمیں اہلیان نارووال کے ان جذبات کوکبھی فراموش نہیں کرپاﺅں گا‘ نارووال کے گھر گھر میں جس طرح میری ماﺅں‘بہنوں نے اللہ کے حضور میری صحت یابی کی دعا کی وہ میرے لئے بہت بڑا قرض ہے‘ اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی رہنماﺅں نے یکجہتی کے جو پیغام بھیجے ہیں ان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں








