سروے آف پاکستان نے ہمسایہ ممالک کے درمیان پاکستا ن کی لائن آف کنٹرول ‘ورکنگ باﺅنڈری اور سرحد کی لمبائی جاری کر دی

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)وزارت دفاع کے ذیلی ادارے سروے آف پاکستان نے کتابوں ‘ذرائع ابلاغ میں درست حوالے کے لئے چین ‘ایران ‘افغانستان اوربھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول ‘ورکنگ باﺅنڈری اور سرحد کی لمبائی جاری کر دی ہے ۔سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹر میپ پبلیکیشنز مسعود حیدر کی جانت سے جاری درست سرحدی لمبائی کے مطابق پاکستان کی چین کے ساتھ سرحد کی لمبائی599.100کلومیٹرز ‘پاکستان …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)وزارت دفاع کے ذیلی ادارے سروے آف پاکستان نے کتابوں ‘ذرائع ابلاغ میں درست حوالے کے لئے چین ‘ایران ‘افغانستان اوربھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول ‘ورکنگ باﺅنڈری اور سرحد کی لمبائی جاری کر دی ہے ۔سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹر میپ پبلیکیشنز مسعود حیدر کی جانت سے جاری درست سرحدی لمبائی کے مطابق پاکستان کی چین کے ساتھ سرحد کی لمبائی599.100کلومیٹرز ‘پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحد 2611.50کلومیٹرز‘لائن آف کنٹرول 861.493کلومیٹر ز‘ورکنگ باﺅنڈری 202کلومیٹر ز‘پاکستان کی بھارت کے ساتھ سرحد 2100.595کلومیٹر ز‘ساحلی پٹی 1058.940کلومیٹراور پاکستان کی ایران کے ساتھ سرحد 909.278کلومیٹر ہے ۔سروے آف پاکستان کی جانب سے جاری سرحدی لمبائی کا نقشہ سروے آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.sop.gov.pkپر بھی دستیاب ہے ۔سروے آف پاکستان ہمسیایہ ممالک کے ساتھ بین الاقوامی سرحد ‘ورکنگ باﺅنڈری کی نشاندہی کرنے کا مینڈیٹ رکھتا ہے ۔مختلف کتابوں ‘اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ پر بین الاقوامی سرحد اور ورکنگ باﺅنڈری کے حوالے سے مختلف لمبائی درج ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے سروے آف پاکستان نے یہ سرحدی لمبائی جاری کی ہے ۔