سرکاری حج سکیم کے تحت ابتک ایک لاکھ 16 ہزار 6 سو 83 حج درخواستیں وصول ہوئیں، درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے نامزد بینک( آج)اتوار کو بھی کھلے رہیں گے ،ترجمان وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی)سرکاری حج سکیم کے تحت ابتک ایک لاکھ 16 ہزار 6 سو 83 حج درخواستیں وصول ہوئیں۔ہفتہ کو ترجمان وزات مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کے چھٹے دن تک ابتک ایک لاکھ 16 ہزار 6 سو 83 حج درخواستیں وصول ہوئیں۔ درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے نامزد بینک( آج)اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔ سٹیٹ بینک نے نامزد …

اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی)سرکاری حج سکیم کے تحت ابتک ایک لاکھ 16 ہزار 6 سو 83 حج درخواستیں وصول ہوئیں۔ہفتہ کو ترجمان وزات مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کے چھٹے دن تک ابتک ایک لاکھ 16 ہزار 6 سو 83 حج درخواستیں وصول ہوئیں۔ درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے نامزد بینک( آج)اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔ سٹیٹ بینک نے نامزد بینکوں کو ہفتہ، اتوار کھلے رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ ترجمان کے مطابق خراب موسم کے باوجود لوگوں کا درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری رہا،حج درخواستیں 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق درخواست گزاروں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں، تمام درخواست گزاروں کو ان کے کوائف ایس ایم ایس کئے جا رہے ہیں ۔ ترجمان نے درخواست گزاروںکوکسی قسم کی غلطی کی صورت میں بینک سے فوری تصیح کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply