اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری،65ہزار810 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔ بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حج سکیم پر عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور درخواستوں کی وصولی کے تیسرے روز شام سات بجے تک 65ہزار 810 درخواستیں وصول کی جا چکی …
سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری،65ہزار810 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں،ترجمان وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری،65ہزار810 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔ بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حج سکیم پر عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور درخواستوں کی وصولی کے تیسرے روز شام سات بجے تک 65ہزار 810 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔. یہ درخواستیں 14 بنکوں کی مختلف شاخوں کے ذریعے ملک بھر میں وصول کی جا رہی ہیں۔ درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 6 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے درخواست گزاروں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر کر دئیے گئے ہیں۔








