سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری، ایک لاکھ 6 سو 49 درخواستیں موصول

اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ 6 سو 49 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔ جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حج سکیم پر عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور درخواستوں کی وصولی کے پانچویں روز …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ 6 سو 49 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔ جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حج سکیم پر عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور درخواستوں کی وصولی کے پانچویں روز شام سات بجے تک ایک لاکھ 6 سو 49 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں، یہ درخواستیں 14 بینکوں کی نامزد شاخوں کے ذریعے ملک بھر میں وصول کی جا رہی ہیں۔ درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 6 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے درخواست گزاروں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سٹیٹ بینک کی طرف سے بینک کی نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار کھلی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply