سرکاری سکیم کے تحت جمع ہونے والی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی کل ہو گی

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت جمع ہونے والی درخواستوں پر حج قرعہ اندازی کل جمعرات کو ہو گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رواں سال ملک بھر سے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 49 ہزار 330 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے تقریباً 90 ہزار کامیاب درخواست گزاروں …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت جمع ہونے والی درخواستوں پر حج قرعہ اندازی کل جمعرات کو ہو گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رواں سال ملک بھر سے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 49 ہزار 330 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے تقریباً 90 ہزار کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ رواں سال سرکاری سکیم کے تحت پاکستان کے مجموعی حج کوٹے میں سے 60 فیصد سرکاری اور 40 فیصد افراد نجی حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ سعودی حکومت کی جانب سے مختص کوٹے کے مطابق ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج پالیسی 2020ءکے تحت 70 سے زائد عمر رسیدہ افراد کے لئے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیڑھ فیصد ہارڈ شپ کے لئے کوٹہ رکھا گیا ہے۔ حج قرعہ اندازی کی تقریب پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میںکل جمعرات کی شام چار بجے ہو گی۔