میجر لیگ ساکر،لیونل میسی اور سواریز کے اسسٹ، انٹر میامی کی نیویارک سٹی ایف سی کے خلاف شاندار فتح
میجر لیگ ساکر،لیونل میسی اور سواریز کے اسسٹ، انٹر میامی کی نیویارک سٹی ایف سی کے خلاف شاندار فتح

مزید خبریں
واشنگٹن۔16اکتوبر (اے پی پی):میجر لیگ ساکر میں لیونل میسی اور لوئس سواریز کے شاندار اسسٹ کی بدولت دفاعی چیمپئن انٹر میامی نے نیویارک سٹی ایف سی کو 0-2 سے شکست دے دی۔ شنہوا کے مطابق ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں سواریز کی بہترین پاس پر جرمین برٹیرامے نے انٹر میامی کا پہلا گول داغا جبکہ بعد ازاں لیونل میسی کے بہترین پاس پر روڈریگو ڈی پال نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر برتری 0-2 کر دی۔
نیویارک سٹی کے پاس دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں گول کا خسارہ کم کرنے کا موقع تھا، تاہم ارجنٹائن کے فارورڈ نیکولس فرنانڈیز پینلٹی کک پر گول کرنے میں ناکام رہے۔ اس فتح کے بعد انٹر میامی 52 پوائنٹس کے ساتھ ایسٹرن کانفرنس میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ نیویارک سٹی 33 پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔







