سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کا سلسلہ التواءکا شکار

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کا سلسلہ التواءکا شکار ہو گیا ہے۔ اس سلسلہ میں وزارت مذہبی امور نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں حکم امتناعی کے حوالے سے دائر درخواستوں کو یکجا کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کیا جا ئے تاکہ وزارت اپنا موقف پیش کرسکے۔ وزارت مذہبی …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کا سلسلہ التواءکا شکار ہو گیا ہے۔ اس سلسلہ میں وزارت مذہبی امور نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں حکم امتناعی کے حوالے سے دائر درخواستوں کو یکجا کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کیا جا ئے تاکہ وزارت اپنا موقف پیش کرسکے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں میں حج کوٹے کی تقسیم کے حوالے سے وزارت کے موقف کو تسلیم کیا ہے اور درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں شرعی عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں جبکہ سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پرائیوٹ ٹورز آپریٹرز کی طرف سے دائر درخواستوں میں وزارت کو جزوی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

مزید خبریں