اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) سرکاری سکیم کے عازمین حج کی بائیومیٹرک تصدیق کا 95 فیصد عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج 2018ءکے کامیاب درخواست گزاروں کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل سعودی حکومت نے لازمی قرار دیا تھا جس کے بعد وزارت مذہبی امورنے باقاعدہ ایک شیڈول کے مطابق ملک بھر میں 26 اعتماد …
سرکاری سکیم کے عازمین حج کی بائیومیٹرک تصدیق کا 95 فیصد عمل مکمل کر لیا گیا ہے، وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) سرکاری سکیم کے عازمین حج کی بائیومیٹرک تصدیق کا 95 فیصد عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج 2018ءکے کامیاب درخواست گزاروں کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل سعودی حکومت نے لازمی قرار دیا تھا جس کے بعد وزارت مذہبی امورنے باقاعدہ ایک شیڈول کے مطابق ملک بھر میں 26 اعتماد سنٹروں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل شروع کیا۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق اب تک 95 فیصد عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ صرف ایسے لوگ باقی ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں اور انہوں نے وطن آکر یہاں سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس روانہ ہونا ہے ایسے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل وطن آنے پر مکمل کیاجائے گا۔ وزارت کے ذرائع نے اے پی پی کو یہ بھی بتایاکہ حج ویزوں کا حصول کا عمل فلائٹ شیڈول کے اعلان کے بعد ہی شروع کیا جائے گا۔








