سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام،کھیلوں کے شعبہ کی ترقی،کھیلوں کے فروغ کیلئے3 ارب55کروڑ 25لاکھ 84 ہزار روپے مختص، نارووال میں نیشنل سپورٹس سٹی تعمیر کیا جائیگا

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کھیلوں کے شعبہ کی ترقی اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پہلے سے جاری اورنئے منصوبوں کیلئے 3ارب55کروڑ 25لاکھ84 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ سالانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں میں نارووال میں46کروڑ70لاکھ ایک ہزار روپے کی لاگت سے نیشنل سپورٹس سٹی …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کھیلوں کے شعبہ کی ترقی اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پہلے سے جاری اورنئے منصوبوں کیلئے 3ارب55کروڑ 25لاکھ84 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ سالانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں میں نارووال میں46کروڑ70لاکھ ایک ہزار روپے کی لاگت سے نیشنل سپورٹس سٹی کی تعمیر،کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے استحکام کیلئے 84کروڑ84 لاکھ50 ہزار روپے، ملک کے چھ مختلف شہروں میں ہاکی ٹرفس کی تبدیلی کیلئے 42کروڑ31 لاکھ63 ہزار روپے ،سوا ت میں ہاکی کیلئے آسٹرو ٹرف بچھانے کیلئے 13کروڑ25لاکھ93 ہزار روپے، مختلف کھیلوں کے فروغ کیلئے 3کروڑ روپے،ملک کے مختلف شہروں میں صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے 100 نئے سٹیڈیمز کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے اور دیگرمختلف منصوبوں کیلئے 65 کروڑ13 لاکھ68 ہزار روپے کے منصوبے شامل ہیں۔