سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت سرمایہ کاری بورڈ کے منصوبوں کیلئے 125ملین روپے مختص

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت سرمایہ کاری بورڈ کے منصوبوں کیلئے 125ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق چین پاکستانی اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت صنعتی تعاون میں اضافہ کے منصوبہ پرمجموعی لاگت کا تخمینہ 339.281 ملین روپے لگایا گیا ہے جس کیلئے آئندہ مالی سال کے …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت سرمایہ کاری بورڈ کے منصوبوں کیلئے 125ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق چین پاکستانی اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت صنعتی تعاون میں اضافہ کے منصوبہ پرمجموعی لاگت کا تخمینہ 339.281 ملین روپے لگایا گیا ہے جس کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں12کروڑ50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے صنعتی تعاون کے فروغ میں مدد ملے گی۔