وفاقی آئینی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی مبینہ نااہلی سے متعلق درخواست 8 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی
سرکاری ملازم ہونے کی بنیاد پر نااہلی کیس ، سہیل سلطان کی درخواست 8 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی مبینہ نااہلی سے متعلق درخواست 8 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ۔جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست میں سہیل سلطان نے سپیکر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کے اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔
مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اس معاملے میں کارروائی کا اختیار حاصل نہیں۔سہیل سلطان کے خلاف یہ معاملہ عام انتخابات سے قبل سامنے آیا تھا جب الیکشن کمیشن نے ان کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی حیثیت سے سرکاری ملازم ہونے کے الزام پر ریفرنس کی کارروائی شروع کی تھی۔وفاقی آئینی عدالت اس سے قبل الیکشن کمیشن کو سہیل سلطان کے خلاف مزید کارروائی سے روک چکی ہے۔ اب عدالت 8 جولائی کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد آئندہ کارروائی کا تعین کرے گی۔








