سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے،پولی کلینک کو اپ گریڈ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈاکٹر ظفرمرزا

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزےر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اورصحت کے شعبے مےں اصلاحات میرا بنیادی مشن ہے، مریضوں کو طبی سہولیات اور ادوےات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں ، پولی کلینک کو اپ گریڈ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، آبپارہ زچہ بچہ سنٹر کو اپ گریڈ کر کے 40 بیڈ کا بچوں کا وارڈ بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوپولی کلینک کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ معاون خصوصی نے پولی کلینک کا دورہ کے دوران ہسپتال کے مختلف وارڈ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہداےات جاری کےں کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیںادویات بلاتعطل فراہم کی جائےں۔ انتظامیہ ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف لگن اور جذبے سے کام کریں گے۔ دورہ کے دوران صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولی کلینک کو اپ گریڈ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ آبپارہ زچہ بچہ سنٹر کو اپ گریڈ کر کے 40 بیڈ پر مشتمل بچوں کا وارڈ بنایا جائے گا جی سےون تھری ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرکے ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ بنایا جاے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اورصحت کے شعبے مےں اصلاحات میرا بنیادی مشن ہے۔ انہوں نے کہا پولی کلینک میں بہتری کیلئے اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے جس کو خود مانیٹر کر رہا ہوںاور مسائل کی نشاندہی کے بعد ترجیح بنیادوں پر حل کرتا ہوں ڈاکٹر ظفرمرزا نے مزےد کہا عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لےے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔