سرگودھا پولیس کا دفعہ 144کی خلاف ورزی پرکریک ڈائون، 15 ملزمان گرفتار

سرگودھا پولیس کا دفعہ 144کی خلاف ورزی پرکریک ڈائون، 15 ملزمان گرفتار

سرگودھا۔ 23 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کریک ڈائون کرتے ہوئے 15 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ضلعی انتظامیہ سرگودھا کی طرف سے نافذ کردہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر سرگودھا پولیس نے کارروائی کے دوران نہروں اور دریاؤں میں نہاتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 افراد کو گرفتارکر لیا ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

نہروں میں نہانا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں ایسے خطرناک اقدامات سے باز رکھیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور کریک ڈاؤن کا یہ سلسلہ مزید سخت کیا جائے گا۔