سرینا ولیمز کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں داخل

نیویارک ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) امریکہ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سابق عالمی چیمپئن، 23 ویمنز سنگلز گرینڈ سلام کی چیمپئن سرینا ولیمز اور کینیڈا کی ٹینس سٹار بیانکا اینڈرسکیو اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ یوکرائن کی ففتھ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا اور سوئٹزرلینڈ کی بلیندا بنکک سیمی فائنل رائونڈ …

نیویارک ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) امریکہ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سابق عالمی چیمپئن، 23 ویمنز سنگلز گرینڈ سلام کی چیمپئن سرینا ولیمز اور کینیڈا کی ٹینس سٹار بیانکا اینڈرسکیو اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ یوکرائن کی ففتھ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا اور سوئٹزرلینڈ کی بلیندا بنکک سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ جمعہ کو امریکہ میں جاری میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں میزبان سابق عالمی چیمپئن سرینا ولیمز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرائن کی ففتھ سیڈڈ کھلاڑی ایلینا سویٹو لینا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سرینا ولیمز نے دسویں مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں کینیڈا کی بیانکا اینڈرسکیو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کی بلیندا بنکک کو ٹائی بریک پر 7-6(7-3) اور 7-5 سے ہرا کر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مزید خبریں