سری نگر ۔ 19 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے نواح میں صورہ کے علاقے آنچارمیں بھارتی فوجیوں اور مقامی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھاری فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کرگھر گھرتلاشی شروع کی جس کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی فوجیوںنے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تو مقامی نوجوانوں …
سرینگر میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں اورنوجوانوں کے درمیان جھڑپیں

مزید خبریں
سری نگر ۔ 19 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے نواح میں صورہ کے علاقے آنچارمیں بھارتی فوجیوں اور مقامی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھاری فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کرگھر گھرتلاشی شروع کی جس کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی فوجیوںنے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تو مقامی نوجوانوں نے فورسز اہلکاروں پر پتھراﺅ کیا جس کے بعد بھارتی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ فوجیوں نے علاقے میں کھڑی لوگوں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔








