سری لنکا ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 419 رنز پر آﺅٹ، پاکستان نے بغیر کسی نقصان 64 رنز بنا لئے

ابوظہبی ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) سری لنکن ٹیم ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 419 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، دنیش چندیمل ایک اینڈ پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح گرین شرٹس کے باﺅلرز کے سامنے ڈٹے رہے، انہوں نے نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 155 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، نیروشن ڈکولا 83 رنز بنا کر دوسرے نمایاں …

ابوظہبی ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) سری لنکن ٹیم ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 419 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، دنیش چندیمل ایک اینڈ پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح گرین شرٹس کے باﺅلرز کے سامنے ڈٹے رہے، انہوں نے نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 155 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، نیروشن ڈکولا 83 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، یاسرشاہ اور محمد عباس نے 3، 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان 64 رنز بنا لئے تھے اور اسے حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 355 رنز درکار ہیں، سمیع اسلم 31 اور شان مسعود 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply