سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

دمبولا۔18فروری (اے پی پی):سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل(پیر کو) دمبولا میں کھیلا جائے گا ۔ سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، پہلے میچ میں آئی لینڈرز نے افغانستان کے خلاف 4 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 21 فروری …

دمبولا۔18فروری (اے پی پی):سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل(پیر کو) دمبولا میں کھیلا جائے گا ۔

سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، پہلے میچ میں آئی لینڈرز نے افغانستان کے خلاف 4 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 21 فروری کو دمبولا میں کھیلا جائے گا ۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم واحد ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز اپنے نام کر چکی ہے ۔

مزید خبریں