سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز (جمعرات کو) پہلے میچ سے ہوگا

کولمبو۔21جنوری (اے پی پی):سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل (جمعرات کو)آرپریما داسا سٹیڈیم،کولمبوکے مقام پر کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے …

کولمبو۔21جنوری (اے پی پی):سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل (جمعرات کو)آرپریما داسا سٹیڈیم،کولمبوکے مقام پر کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو آرپریما داسا سٹیڈیم،کولمبومیں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ون ڈے میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ ہیری بروک انگلینڈ کی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔ون ڈے سیریز کے تینوں میچز آرپریما داسا سٹیڈیم،کولمبوکے مقام پر ہی کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 30 جنوری کو پہلے میچ سے ہوگا۔دوسرا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3فروری کو کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز پالے کیلی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں