سری لنکا اور بھارت مابین تیسرا ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا

پالے کیلی ۔26 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) اتوار کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، کوہلی الیون نے پہلے ون ڈے میں آئی لینڈرز کو 9 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دی۔ سیریز کا …

پالے کیلی ۔26 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) اتوار کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، کوہلی الیون نے پہلے ون ڈے میں آئی لینڈرز کو 9 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دی۔ سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ میزبان ٹیم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں اسے سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ بھارتی ٹیم میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ سیریز کا چوتھا میچ 31 اگست جبکہ پانچواں اور آخری میچ 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ سری لنکا کو 2019ءورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کیلئے بھارت کے خلاف رواں سیریز میں دو فتوحات درکار ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply