گال ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ (کل) جمعرات کو گال میں کھیلا جائیگا۔ بھارت کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بھارتی ویمن ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو پہلے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ …
سری لنکا اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (کل) کھیلا جائیگا

مزید خبریں
گال ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ (کل) جمعرات کو گال میں کھیلا جائیگا۔ بھارت کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بھارتی ویمن ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو پہلے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 16 ستمبر کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔ بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔








