کولمبو ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (آج) منگل کو کھیلا جائیگا۔ بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کے خلاف 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی، دوسرے میچ کا …
سری لنکا اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ (آج) کھیلا جائیگا

مزید خبریں
کولمبو ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (آج) منگل کو کھیلا جائیگا۔ بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کے خلاف 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی، دوسرے میچ کا فیصلہ نہیں ہوسکا، تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی، چوتھے میچ میں بھارت ٹیم نے اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹ کرکٹ میچ آج منگل کو کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ویمن ٹیم نے تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز میں بھی 2-1 سے شکست دی تھی۔








