کولمبو۔1اگست (اے پی پی):سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغازکل (جمعہ کو)جو آرپریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلے جانے والے پہلے میچ سے ہوگا ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا میں ہے جہاں وہ اپنے دورے میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ 3 …
سری لنکا اور بھارت کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز جمعے کو پہلے ون ڈے سے ہوگا

مزید خبریں
کولمبو۔1اگست (اے پی پی):سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغازکل (جمعہ کو)جو آرپریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلے جانے والے پہلے میچ سے ہوگا ۔
بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا میں ہے جہاں وہ اپنے دورے میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں بھارتی ٹیم نے آئی لینڈرز کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں ہی کھیلے گئے ،اس کے بعد بھارتی ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے کولمبو پہنچے چکی ہے جس کا پہلا میچ جمعے کو آرپریماداسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،دوسرا ون ڈے 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اگست کو کھیلاجائے گا۔تینوں ون ڈے میچز میں بھارتی ٹیم کو روہت شرما لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے تینوں ایک روزہ میچز آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔








