ہمبنٹوٹا ۔ 09 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل (آج) پیر کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ پہلے ون ڈے میں زمبابوے نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے اور تیسرے میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا نے بالترتیب 7 اور 8 وکٹ سے فتح حاصل …
سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا

مزید خبریں
ہمبنٹوٹا ۔ 09 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل (آج) پیر کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ پہلے ون ڈے میں زمبابوے نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے اور تیسرے میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا نے بالترتیب 7 اور 8 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کرلی تاہم چوتھے میچ میں زمبابوے نے عمدہ کم بیک کیا اور 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔








