دمبولا ۔ 19 مارچ (اے پی پی) سری لنکا اور پاکستان ویمن ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔ سری لنکا پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان 20 سے 31 مارچ تک تین ون ڈے اور …
سری لنکا اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائیگا

مزید خبریں
دمبولا ۔ 19 مارچ (اے پی پی) سری لنکا اور پاکستان ویمن ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔ سری لنکا پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان 20 سے 31 مارچ تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے تینوں میچز 20 مارچ، 22 مارچ اور 24 مارچ کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز کولمبو میں کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ، دوسرا میچ 30 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔








