سری لنکا میں کلیساوں اور ہوٹلوں میں بم دھماکوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک

کولمبو ۔ 21 اپریل (اے پی پی) سری لنکا میں اتوار کو مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر مختلف گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت کولمبو سمیت تین مختلف مقامات پر گرجا گھروں میں یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب وہاں مسیحی باشندوں کی بڑی تعداد ایسٹر کی عبادات …

کولمبو ۔ 21 اپریل (اے پی پی) سری لنکا میں اتوار کو مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر مختلف گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت کولمبو سمیت تین مختلف مقامات پر گرجا گھروں میں یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب وہاں مسیحی باشندوں کی بڑی تعداد ایسٹر کی عبادات میں مصروف تھی۔ سری لنکا کی پولیس نے تین بڑے ہوٹلوں میں دھماکوں کی بھی تصدیق کی ہے، جن میں ملکی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب ہی واقع سینامون گرینڈ ہوٹل بھی شامل ہے۔ فی الحال ان دھماکوں کے محرکات اور ان کے پس پردہ عناصر سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply