سری لنکا میں دہشت گرد حملے میں زخمی ہونےوالوں کے نام جاری

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)دفترخارجہ نے سری لنکا میں دہشت گرد حملے میں زخمی ہونےوالوں کے نام جاری کردیئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق سری لنکا میں دہشت گرد حملے میں 3 پاکستانی بھی معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امدادکے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک پاکستانی بچہ بھی شامل …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)دفترخارجہ نے سری لنکا میں دہشت گرد حملے میں زخمی ہونےوالوں کے نام جاری کردیئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق سری لنکا میں دہشت گرد حملے میں 3 پاکستانی بھی معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امدادکے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک پاکستانی بچہ بھی شامل ہے جسے معمولی زخم آئے، اسے بھی ڈسچارج کردیاگیاہے۔ترجمانکے مطابق عاتکہ عاطف زوجہ چوہدری عاطف شریف بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ زخمیوں میں مہین حسن زوجہ حسن محمود،مزنہ ہمایوں دخترچوہدری محمدہمایوں بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply