سری لنکا میں شدید بارشوں سے 20 ہزار افراد متاثر

کولمبو۔21جنوری (اے پی پی):سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث 20 ہزار سے زیادہ افراد متاثرہوئے۔ شنہوا کے مطابق سری لنکا کے محکمہ آبپاشی نے بتایا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے منگل کی صبح تک 20 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ محکمے نے کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے پیر کی رات تک 73 میں سے 55 بڑے آبی ذخائر …

کولمبو۔21جنوری (اے پی پی):سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث 20 ہزار سے زیادہ افراد متاثرہوئے۔ شنہوا کے مطابق سری لنکا کے محکمہ آبپاشی نے بتایا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے منگل کی صبح تک 20 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمے نے کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے پیر کی رات تک 73 میں سے 55 بڑے آبی ذخائر میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ۔ شمال وسطی اور شمال مغربی صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ منگل سے شروع ہونے والی حالیہ شدید بارشوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔