اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شاہد احمد حشمت سے ائیر کموڈور مصطفی انور کی قیادت میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 17رکنی وفد نے ملاقات کی ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا وفد پاکستان کی مسلح افواج کے اعلی افسران ،ایران، بنگلہ دیش، نیپال سے تعلق رکھنے والے افسران پر مشتمل ہے جو کہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس …
سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شاہد احمد حشمت سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 17رکنی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شاہد احمد حشمت سے ائیر کموڈور مصطفی انور کی قیادت میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 17رکنی وفد نے ملاقات کی ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا وفد پاکستان کی مسلح افواج کے اعلی افسران ،ایران، بنگلہ دیش، نیپال سے تعلق رکھنے والے افسران پر مشتمل ہے جو کہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءہیں۔ سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نےپاک سری لنکا تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات باہمی اعتماد اور جنوبی ایشیائی علاقوں میںسلامتی، استحکام اور امن کے لئے مشترکہ مفاد پر محیط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا قومی و بین الاقوامی فورمز پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 17رکنی وفد نے اپنے 6 روزہ دورہ کے دوران سری لنکن مسلح افواج کی نمایاں شخصیات، سول اداروں بشمول سیکرٹری دفاع ،چیف آف ڈیفنس سٹاف ، کمانڈر سری لنکن آرمی، ائیر فورس اور نیوی کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ وفد نے لکشمن کیدرگیمر انسٹیٹویٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز اور انسٹیٹیویٹ آف نیشنل سکیورٹی سری لنکا میں ہونے والی تعارفی نشستوں میں بھی شرکت کی۔








