سری لنکا نیوی کے کمانڈر وائس ایڈمرل آر سی وجے گنارتنے کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ‘ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)سری لنکا نیوی کے کمانڈر وائس ایڈمرل آر سی وجے گنارتنے نے جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات کی۔ سری لنکا نیوی کے سربراہ ، چیف آف دی نیول اسٹاف کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ سری لنکا نیوی کے سربراہ کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)سری لنکا نیوی کے کمانڈر وائس ایڈمرل آر سی وجے گنارتنے نے جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات کی۔ سری لنکا نیوی کے سربراہ ، چیف آف دی نیول اسٹاف کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ سری لنکا نیوی کے سربراہ کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے انہیںخوش آمدیدکہا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں ، وائس ایڈمرل آر سی وجے گنارتنے نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سری لنکن نیول چیف نے اپنے ہم منصب سے پیشہ ورانہ اُموراورمختلف شعبہ جات میں باہمی بحری تعاون پرتفصیلی گفتگو کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply