سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےدوسرے روز پہلی اننگز میں6وکٹ کے نقصان پر 469 رنز بنالئے

سری لنکا نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

پالے کیلی۔30اپریل (اے پی پی):سری لنکا نے بنگلہ دیش کےخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر469رنز بنالئے۔ آئی لینڈرز ٹیم کے مایہ ناز بلے لاہیرو تھریمانے 140 اور اوشادا فرنینڈونے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 104 قیمتی رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ نیروشان ڈکویلا64 اور رامیش مینڈس 22 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ میچ کا دوسرا روز خراب روشنی کی باعث متاثر ہوا اور صرف 65 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا اور میچ مقررہ وقت سے قبل روک دیا گیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے تین، مہدی حسن ، تیجل الاسلام اور شرفل الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جمعہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں دونوں ٹیمو ں کے درمیان جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 291 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی توشروع ہوا تو لاہیروتھریمانے ناقابل شکست 131 اور اوشادا فرنینڈو 40 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر قیمتی 104 قیمتی رنز کی شراکت دار قائم کر کے ٹیم کے مجموعی سکور کو 313 رنز تک پہنچا دیا۔ تاہم اس موقع پر لاہیروتھریمانے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری مکمل کرنے کے بعد 140 رنز بناکر تسکین احمد کی گیند پر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

انجیلو میتھیوز 5 رنز بناکر تسکین احمد کی گیند پر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، دھننجایا ڈی سلوا 2 رنز بناکر تیجل الاسلام کی گیند پر شانٹو کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ پیتھموم نیسانکا 30 رنز بناکر تسکین احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ میچ میں 65 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا اور خراب روشنی کی وجہ سے 25 اوورز قبل ہی میچ روک دیا گیا۔

میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکن ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 469 رنز بنالئے تھے۔ نیروشان ڈکویلا64 اور رامیش مینڈس 22 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے تین، مہدی حسن ، تیجل الاسلام اور شرفل الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔